Book - حدیث 3568

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِيمَنْ أَفْسَدَ شَيْئًا يَغْرَمُ مِثْلَهُ ضعيف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي فُلَيْتٌ الْعَامِرِيُّ عَنْ جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ قَالَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مَا رَأَيْتُ صَانِعًا طَعَامًا مِثْلَ صَفِيَّةَ صَنَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَبَعَثَتْ بِهِ فَأَخَذَنِي أَفْكَلٌ فَكَسَرْتُ الْإِنَاءَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كَفَّارَةُ مَا صَنَعْتُ قَالَ إِنَاءٌ مِثْلُ إِنَاءٍ وَطَعَامٌ مِثْلُ طَعَامٍ

ترجمہ Book - حدیث 3568

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: جو کوئی کسی کی چیز خراب کر دے ، تو اس کی مثل تاوان دے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کوئی عورت نہیں دیکھی جو صفیہ ؓا جیسا کھانا بنانے والی ہو ۔ اس نے رسول اللہ ﷺ کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں ( میرے گھر میں ) بھیج دیا ۔ مجھے اس پر طیش آ گیا ‘ تو میں نے برتن توڑ دیا ۔ پھر میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اس کا کیا کفارہ ہے جو میں نے کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” برتن کے بدلے برتن اور کھانے کے بدلے کھانا ۔ “