Book - حدیث 3566

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي تَضْمِينِ الْعَوَرِ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُصْفُرِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَتْكَ رُسُلِي فَأَعْطِهِمْ ثَلَاثِينَ دِرْعًا وَثَلَاثِينَ بَعِيرًا قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعَوَرٌ مَضْمُونَةٌ أَوْ عَوَرٌ مُؤَدَّاةٌ قَالَ بَلْ مُؤَدَّاةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد حَبَّانُ خَالُ هِلَالٍ الرَّائِيِّ

ترجمہ Book - حدیث 3566

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: مانگے کی چیز پر ضمان ( ادائیگی کی ضمانت ) کا مسئلہ جناب صفوان بن یعلیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ” جب میرا آدمی تیرے پاس آئے تو اسے تیس زرہیں اور تیس اونٹ دے دینا ۔ “ تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ( یہ عاریت ) ضمان ہو گی یا اسے واپس ادا کریں گے ؟ فرمایا ” واپس ادا کریں گے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ حبان ‘ ہلال الرائی کے ماموں ہیں ۔