Book - حدیث 3560

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي الرُّقْبَى صحيح الإسناد مقطوع حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْعُمْرَى أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هُوَ لَكَ مَا عِشْتَ فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَهُوَ لَهُ وَلِوَرَثَتِهِ وَالرُّقْبَى هُوَ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ هُوَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْكَ

ترجمہ Book - حدیث 3560

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: رقبی کے احکام و مسائل جناب مجاہد ؓ فرماتے ہیں عمریٰ یہ ہے کہ ایک انسان دوسرے سے یوں کہے ” جب تک تو زندہ ہے یہ تیرے لیے ہے ۔ “ پس جب یوں کہہ دیا تو یہ اس کی ہوئی اور ( بعد ازاں ) اس کے وارثوں کی ہے ۔ اور رقبیٰ یہ ہے کہ انسان دوسرے سے کہے ” یہ چیز ہم میں سے بعد میں مرنے والے کے لیے ہے ۔ “ ( اگر تو پہلے مر گیا تو میری ہو گی ‘ ورنہ تیری رہی ) ۔
تشریح : فائدہ۔(رقبیٰ) کی وضاحت اوپرحدیث 3556 میں ہوچکی ہے۔ فائدہ۔(رقبیٰ) کی وضاحت اوپرحدیث 3556 میں ہوچکی ہے۔