کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي الرُّقْبَى حسن صحيح الإسناد حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَعْقِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ حُجْرٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَهُوَ لِمُعْمَرِهِ مَحْيَاهُ وَمَمَاتَهُ وَلَا تُرْقِبُوا فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ سَبِيلُهُ
کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: رقبی کے احکام و مسائل سیدنا زید بن ثابت ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے زندگی بھر کے لیے کوئی ہدیہ کیا ہو تو زندگی اور موت دونوں صورتوں میں اس کا ہے جس کو دیا گیا ہے ۔ اور رقبیٰ ( کا ہدیہ ) نہ کیا کرو ۔ جس نے کوئی چیز اس انداز میں دی ہو تو اس کا راستہ وہی ہے ۔ “ ( یعنی جس کو دے دی ہو اسی کی وراثت میں جائے گی ) ۔