Book - حدیث 3557

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابُ مَنْ قَالَ فِيهِ وَلِعَقِبِهِ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاِويَةُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ طَارِقٍ الْمَكِّيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ أَعْطَاهَا ابْنُهَا حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ فَمَاتَتْ فَقَالَ ابْنُهَا إِنَّمَا أَعْطَيْتُهَا حَيَاتَهَا وَلَهُ إِخْوَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ لَهَا حَيَاتَهَا وَمَوْتَهَا قَالَ كُنْتُ تَصَدَّقْتُ بِهَا عَلَيْهَا قَالَ ذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ

ترجمہ Book - حدیث 3557

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: جس شخص نے عمریٰ کے ہدیے میں ( موہوب لہ کی ) اولاد کے لیے بھی صراحت کی ہو سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے بیٹے نے کھجوروں کا ایک باغ عطیہ دے رکھا تھا اور وہ فوت ہو گئی تو بیٹے نے کہا کہ میں نے یہ اسے اس کی زندگی تک کے لیے دیا تھا ۔ اس ( دینے والے ) کے دوسرے بھائی بھی تھے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” یہ زندگی میں اس کے لیے تھا تو موت کے بعد بھی اسی کا ہے ۔ “ بیٹے نے کہا : میں نے یہ اس کو صدقہ دیا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” پھر تو یہ تجھ سے اور بھی زیادہ دور ہے ۔ “ ( کہ صدقہ دے کر واپس لیتے ہو ! ) ۔
تشریح : فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم مسئلہ یہی ہے کہ عمریٰ یاررقبیٰ واپس نہیں ہوتا اوربالخصوص جب صدقہ کیا ہو۔ فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم مسئلہ یہی ہے کہ عمریٰ یاررقبیٰ واپس نہیں ہوتا اوربالخصوص جب صدقہ کیا ہو۔