کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابُ مَنْ قَالَ فِيهِ وَلِعَقِبِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّمَا الْعُمْرَى الَّتِي أَجَازَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ هِيَ لَكَ وَلِعَقِبِكَ فَأَمَّا إِذَا قَالَ هِيَ لَكَ مَا عِشْتَ فَإِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَى صَاحِبِهَا
کتاب: اجارے کے احکام و مسائل
باب: جس شخص نے عمریٰ کے ہدیے میں ( موہوب لہ کی ) اولاد کے لیے بھی صراحت کی ہو
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے کہا : ” عمریٰ جسے رسول اللہ ﷺ نے ( ہمیشہ کے لیے ) نافذ قرار دیا ہے وہی ہے کہ یوں کہے : ” یہ تیرے لیے ہے اور تیری اولاد کے لیے ہے ۔ “ اور جب یوں کہے : ” تیرے جیتے جی یہ تیرے لیے ہے ۔ “ تو یہ اس کے مالک کو لوٹ آئے گا ۔
تشریح :
فائدہ۔یہ وضاحت حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کااپنا فہم ہے۔ورنہ دیگر صریح مرفوع احادیث میں (ولعقبك) تیری اولاد کےلئے کی شرط مذکور نہیں ہے۔
فائدہ۔یہ وضاحت حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کااپنا فہم ہے۔ورنہ دیگر صریح مرفوع احادیث میں (ولعقبك) تیری اولاد کےلئے کی شرط مذکور نہیں ہے۔