Book - حدیث 3551

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي الْعُمْرَى صحیح حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ، يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 3551

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: عمریٰ یعنی زندگی بھر کے لیے عطا کر دینا سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جسے زندگی بھر کے لیے کوئی عطیہ دیا گیا تو یہ اس کا اور اس کے وارثوں کا ہوا ۔ اس ( عطیہ ) کے وارث وہی ہوں گے جو اس کی اولاد میں سے اس کے وارث ہوں گے ۔ “