Book - حدیث 3548

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي الْعُمْرَى صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >الْعُمْرَى جَائِزَةٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 3548

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: عمریٰ یعنی زندگی بھر کے لیے عطا کر دینا سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” عمریٰ ( عمر بھر کے لیے دیا گیا عطیہ ) ہمیشہ ہمیش کے لیے ( موہوب لہ کا ) ہو جاتا ہے ۔ “
تشریح : فائدہ۔اس حدیث میں (جائزۃ) کے معنی (ماضیۃ ومستمرۃ)ہیں یعنی مرنے کے بعد موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا گیا) کی اولاد اس کی وارث ہوگی۔خواہ وہ اولاد کا زکر کرے یا نہ کرے۔جیسے کہ آگے والی احادیث سے واضح ہے۔ فائدہ۔اس حدیث میں (جائزۃ) کے معنی (ماضیۃ ومستمرۃ)ہیں یعنی مرنے کے بعد موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا گیا) کی اولاد اس کی وارث ہوگی۔خواہ وہ اولاد کا زکر کرے یا نہ کرے۔جیسے کہ آگے والی احادیث سے واضح ہے۔