Book - حدیث 3547

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي عَطِيَّةِ الْمَرْأَةِ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا حسن صحيح حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجُوزُ لِامْرَأَةٍ عَطِيَّةٌ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا

ترجمہ Book - حدیث 3547

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: بیوی کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر عطیہ دینا سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کسی عورت کو اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر عطیہ دینا جائز نہیں ۔ “
تشریح : فائدہ۔یعنی شوہر کے مال میں سے کیونکہ عورت اس کی امین ہوتی ہے اور یہ ممانعت اس وقت اور موکد ہوجاتی ہے جب عورت مالی معاملات میں نادان ہو۔ فائدہ۔یعنی شوہر کے مال میں سے کیونکہ عورت اس کی امین ہوتی ہے اور یہ ممانعت اس وقت اور موکد ہوجاتی ہے جب عورت مالی معاملات میں نادان ہو۔