Book - حدیث 3546

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي عَطِيَّةِ الْمَرْأَةِ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا حسن صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ وَحَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجُوزُ لِامْرَأَةٍ أَمْرٌ فِي مَالِهَا إِذَا مَلَكَ زَوْجُهَا عِصْمَتَهَا

ترجمہ Book - حدیث 3546

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: بیوی کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر عطیہ دینا جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے ، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب کوئی شخص کسی عورت کی عصمت کا مالک بن جائے ( یعنی عورت اس کے نکاح میں آ جائے ) تو اس عورت کو جائز نہیں کہ اپنے ذاتی مال میں بھی تصرف کرے “ ۔
تشریح : فائدہ۔شوہر کے مال میں تصرف کے لئے واجب ہے کہ اس کی اجازت سے ہو۔اورعورت کا اپنے مال میں تصرف بھی شوہر کی موافقت سے ہو تو بہت عمدہ ہے ۔ورنہ بلااجازت بھی خیر کے معاملات میں تصرف کرسکتی ہے جیسے کہ صحابیات کوصدقات کی ترغیب دی جاتی۔تو وہ صدقات دیتی تھیں اور رسول اللہ ﷺ قبول فرماتے تھے۔ فائدہ۔شوہر کے مال میں تصرف کے لئے واجب ہے کہ اس کی اجازت سے ہو۔اورعورت کا اپنے مال میں تصرف بھی شوہر کی موافقت سے ہو تو بہت عمدہ ہے ۔ورنہ بلااجازت بھی خیر کے معاملات میں تصرف کرسکتی ہے جیسے کہ صحابیات کوصدقات کی ترغیب دی جاتی۔تو وہ صدقات دیتی تھیں اور رسول اللہ ﷺ قبول فرماتے تھے۔