Book - حدیث 3543

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يُفَضِّلُ بَعْضَ وَلَدِهِ فِي النُّحْلِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ أَعْطَاهُ أَبُوهُ غُلَامًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هَذَا الْغُلَامُ قَالَ غُلَامِي أَعْطَانِيهِ أَبِي قَالَ فَكُلَّ إِخْوَتِكَ أَعْطَى كَمَا أَعْطَاكَ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْهُ

ترجمہ Book - حدیث 3543

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: باپ کا عطیہ دینے میں اپنے کسی بچے کو ترجیح دینا ؟ سیدنا نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے ایک غلام عطا کیا ۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا ” یہ غلام کیا اور کیسا ہے ؟ “ میں نے عرض کیا کہ یہ میرا غلام ہے ، میرے والد نے مجھے دیا ہے ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” کیا اس نے تیرے سب بھائیوں کو اسی طرح دیا ہے جیسے تجھے دیا ہے “ میں نے عرض کیا نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تو اسے واپس کر دے ۔ “
تشریح : فائدہ۔ظلم کامال بلاطلب ملے تو نہیں لینے چاہیے۔بلکہ واپس کردیا جائے قبول کرلینے میں ظالم اور اس کے معاملے کی تایئد وتوثیق اور اس کی معاونت ہے اور واپس کردینے میں اس سے براءت اور اسکی حوصلہ شکنی ہے۔ فائدہ۔ظلم کامال بلاطلب ملے تو نہیں لینے چاہیے۔بلکہ واپس کردیا جائے قبول کرلینے میں ظالم اور اس کے معاملے کی تایئد وتوثیق اور اس کی معاونت ہے اور واپس کردینے میں اس سے براءت اور اسکی حوصلہ شکنی ہے۔