کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يَأْكُلُ مِنْ مَالِ وَلَدِهِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَلَدُ الرَّجُلِ مِنْ كَسْبِهِ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِهِ فَكُلُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ قَالَ أَبُو دَاوُد حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ زَادَ فِيهِ إِذَا احْتَجْتُمْ وَهُوَ مُنْكَرٌ
کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: باپ اپنے بیٹے کی کمائی کھا سکتا ہے عمارہ بن عمیر اپنی والدہ سے ، وہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” آدمی کی اولاد اس کی اپنی کمائی ہے ، بلکہ بہترین کمائی ہے ، چنانچہ تم ان کے مالوں میں سے کھا سکتے ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ حماد بن ابی سلیمان نے اس روایت میں زیادہ کیا ہے ۔ ( تم ان کی کمائی کھا سکتے ہو ) ” جب تم ضرورت مند ہو ۔ “ مگر یہ اضافہ منکر ( ضعیف ) ہے ۔