Book - حدیث 3524

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِيمَنْ أَحْيَا حَسِيرًا حسن حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح، وحَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنِ الشَّعْبِيِّ وَقَالَ، عَنْ أَبَانَ، أَنَّ عَامِرًا الشَّعْبِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَنْ وَجَدَ دَابَّةً قَدْ عَجَزَ عَنْهَا أَهْلُهَا أَنْ يَعْلِفُوهَا فَسَيَّبُوهَا، فَأَخَذَهَا فَأَحْيَاهَا, فَهِيَ لَهُ<. قَالَ فِي حَدِيثِ أَبَانَ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ: عَمَّنْ؟ قَالَ: عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبو دَاود: وَهَذَا حَدِيثُ حَمَّادٍ وَهُوَ أَبْيَنُ وَأَتَمُّ.

ترجمہ Book - حدیث 3524

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: جس نے کسی لاچار ضعیف متروک جانور کو صحت مند بنا لیا ہو تو؟ جناب عامر شعبی نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” جسے کوئی ایسا جانور ملا ہو کہ اس کے مالک اس کو چارہ دینے سے عاجز آ گئے ہوں اور پھر انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہو ‘ تو جو کوئی اسے لے لے اور اسے زندہ کر لے تو وہ اسی کا ہوا ۔ “ ( امام ابوداؤد ؓ ) ابان کی حدیث میں فرماتے ہیں : عبیداللہ ( عبیداللہ بن حمید ) کہتے ہیں : میں نے جناب عامر سے پوچھا کہ یہ کس سے مروی ہے ؟ تو انہوں نے کہا : نبی کریم ﷺ کے کئی ایک صحابہ ؓم سے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ روایت جناب حماد کی ہے اور واضح اور کامل ہے ۔