Book - حدیث 3510

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِيمَنْ اشْتَرَى عَبْدًا فَاسْتَعْمَلَهُ ثُمَّ وَجَدَ بِهِ عَيْبًا حسن لغيره حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا ابْتَاعَ غُلَامًا فَأَقَامَ عِنْدَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يُقِيمَ ثُمَّ وَجَدَ بِهِ عَيْبًا فَخَاصَمَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ اسْتَغَلَّ غُلَامِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَرَاجُ بِالضَّمَانِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا إِسْنَادٌ لَيْسَ بِذَاكَ

ترجمہ Book - حدیث 3510

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: غلام خریدا اور اسے کام پر لگایا بعد ازاں اس کے عیب پر مطلع ہوا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا روایت کرتی ہیں کہ ایک شخص نے غلام خریدا ‘ پھر جب تک اللہ نے چاہا ‘ وہ اس کے پاس رہا ۔ بعد ازاں اسے غلام کے کسی عیب کی خبر ہوئی تو وہ اس کا معاملہ نبی کریم ﷺ کے پاس لے گیا ۔ آپ ﷺ نے اسے بیچنے والے کو واپس کرا دیا ‘ تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس نے میرے غلام سے آمدنی بھی لی ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” آمدنی کا وہی حقدار ہوتا ہے جو ضامن ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اس کی سند معیاری نہیں ہے ۔