Book - حدیث 351

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ حَضَرَتْ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ

ترجمہ Book - حدیث 351

کتاب: طہارت کے مسائل باب: جمعے کے لیے غسل کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے جمعہ کے دن غسل جنابت ( یا جنابت جیسا غسل ) کیا ‘ پھر جمعہ کے لیے آیا گویا ایک اونٹ قربان کیا ۔ اور دوسری ساعت میں آیا اس نے گویا گائے قربان کی اور جو تیسری ساعت میں پہنچا اس نے گویا سینگوں والا مینڈھا قربان کیا ۔ جو چوتھی ساعت میں آیا اس نے گویا مرغی تقرب کے لیے پیش کی اور جو پانچویں ساعت میں آیا اس نے گویا انڈا تقرب کے لیے پیش کیا ۔ پھر جب امام نکل آتا ہے تو فرشتے بھی ذکر سننے کے لیے حاضر ہو جاتے ہیں ۔ “
تشریح : (1) تاخیر سےآنے والے کاجمعہ تویقینا ہوجاتا ہےمگر وہ مذکورہ فضیلت سے بالکل محروم رہتاہے اورملائکہ کے مخصوص صحیفوں میں اس کا اندراج نہیں ہوتا ۔خیال رہے کہ اس حدیث سےمرغی اورانڈے کی قربانی کا جواز کشیدکرنا کسی طرح صحیح نہیں ہے۔اس میں صرف تقرب اورثواب کےلیے اللہ کی راہ میں بطور صدقہ وخیرات خرچ کرنا مراد ہے۔ (2) وعظ ونصیحت کی مجلس جمعہ میں ہو یا عام اس میں فرشتے بھی حاضر ہوتے ہیں۔ (1) تاخیر سےآنے والے کاجمعہ تویقینا ہوجاتا ہےمگر وہ مذکورہ فضیلت سے بالکل محروم رہتاہے اورملائکہ کے مخصوص صحیفوں میں اس کا اندراج نہیں ہوتا ۔خیال رہے کہ اس حدیث سےمرغی اورانڈے کی قربانی کا جواز کشیدکرنا کسی طرح صحیح نہیں ہے۔اس میں صرف تقرب اورثواب کےلیے اللہ کی راہ میں بطور صدقہ وخیرات خرچ کرنا مراد ہے۔ (2) وعظ ونصیحت کی مجلس جمعہ میں ہو یا عام اس میں فرشتے بھی حاضر ہوتے ہیں۔