Book - حدیث 3508

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِيمَنْ اشْتَرَى عَبْدًا فَاسْتَعْمَلَهُ ثُمَّ وَجَدَ بِهِ عَيْبًا حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ خُفَافٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >الْخَرَاجُ بِالضَّمَانِ<.

ترجمہ Book - حدیث 3508

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: غلام خریدا اور اسے کام پر لگایا بعد ازاں اس کے عیب پر مطلع ہوا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” آمدنی کا حقدار وہی ہے جو ضامن ہو ۔ “
تشریح : توضیح۔غلام نے جو کچھ کمایا وہ خریدار کاہے۔اس مدت میں اگر اس کے کسی عیب پر مطلع ہوا اور اسے واپس کیا تو صرف غلام واپس ہوگا۔اس کی کمائی نہیں۔کیونکہ بالفرض اگران دنوں میں غلام مرجاتا۔ تو یہ نقصان خریدار کا ہی ہوتا۔ توضیح۔غلام نے جو کچھ کمایا وہ خریدار کاہے۔اس مدت میں اگر اس کے کسی عیب پر مطلع ہوا اور اسے واپس کیا تو صرف غلام واپس ہوگا۔اس کی کمائی نہیں۔کیونکہ بالفرض اگران دنوں میں غلام مرجاتا۔ تو یہ نقصان خریدار کا ہی ہوتا۔