Book - حدیث 3505

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي شَرْطٍ فِي بَيْعٍ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَامِرٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بِعْتُهُ يَعْنِي بَعِيرَهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاشْتَرَطْتُ حُمْلَانَهُ إِلَى أَهْلِي قَالَ فِي آخِرِهِ تُرَانِي إِنَّمَا مَاكَسْتُكَ لِأَذْهَبَ بِجَمَلِكَ خُذْ جَمَلَكَ وَثَمَنَهُ فَهُمَا لَكَ

ترجمہ Book - حدیث 3505

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: بیع میں ایک شرط کر لینا سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو اپنا اونٹ فروخت کیا اور ان سے شرط کر لی کہ میں اپنے گھر تک اس پر سواری کروں گا ۔ اس حدیث کے آخر میں کہا : ( رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ) ” کیا تم سمجھتے ہو کہ میں نے تمہارا نقصان کیا ہے تاکہ میں تمہارا اونٹ لے لوں ؟ جاؤ ! اونٹ بھی لے جاؤ اور اس کی قیمت بھی ۔ دونوں ہی تمہارے ہیں ۔ “
تشریح : فوائد ومسائل۔1۔بیع میں ا س کے کچھ دیر تک استعمال کی ایک شرط کرلینا جائز ہے۔2۔اگر ایسے ہی احسان کرنا مقصود ہو تو صاحب ضرورت کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔جس طرح کے رسول اللہ ﷺ نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ معاملہ فرمایا۔ فوائد ومسائل۔1۔بیع میں ا س کے کچھ دیر تک استعمال کی ایک شرط کرلینا جائز ہے۔2۔اگر ایسے ہی احسان کرنا مقصود ہو تو صاحب ضرورت کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔جس طرح کے رسول اللہ ﷺ نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ معاملہ فرمایا۔