Book - حدیث 3490

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتِ الْآيَاتُ الْأَوَاخِرُ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَهُنَّ عَلَيْنَا، وَقَالَ: >حُرِّمَتِ التِّجَارَةُ فِي الْخَمْرِ<.

ترجمہ Book - حدیث 3490

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: شراب اور مردار کی خریدوفروخت حرام ہے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ جب سورۃ البقرہ کی آخری آیات نازل ہوئیں ، تو رسول اللہ ﷺ نکلے اور انہیں ہم پر پڑھا اور فرمایا ” شراب کی تجارت حرام کر دی گئی ہے ۔“