Book - حدیث 3488

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ بِشْرَ بْنَ الْمُفَضَّلِ وَخَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَاهُمْ الْمَعْنَى عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ بَرَكَةَ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ ثُمَّ اتَّفَقَا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا عِنْدَ الرُّكْنِ قَالَ فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَضَحِكَ فَقَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ ثَلَاثًا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ الشُّحُومَ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا وَإِنَّ اللَّهَ إِذَا حَرَّمَ عَلَى قَوْمٍ أَكْلَ شَيْءٍ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ ثَمَنَهُ وَلَمْ يَقُلْ فِي حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانِ رَأَيْتُ وَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ

ترجمہ Book - حدیث 3488

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: شراب اور مردار کی خریدوفروخت حرام ہے سیدنا ابن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ( بیت اللہ میں ) حجر اسود کے پاس بیٹھے دیکھا ۔ آپ ﷺ نے اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھائی اور ہنس دیے ۔ پھر فرمایا ” اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے ، تین بار فرمایا ، اللہ تعالیٰ نے ان پر چربیوں کا استعمال حرام کر دیا تو انہوں نے اسے بیچنا شروع کر دیا اور اس کی قیمت کھانے لگے ۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم پر کسی چیز کا کھانا حرام کر دیتا ہے ، تو اس کی قیمت بھی حرام کر دیتا ہے ۔ “ خالد بن عبداللہ الطحان کی روایت میں «رأيت» ” میں نے دیکھا “ کا جملہ نہیں ہے ۔ اور «لعن الله اليهود» کی بجائے «قاتل الله اليهود» کہا : یعنی ” اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے ۔ “