Book - حدیث 3476

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي مَنْعِ الْمَاءِ ضعیف حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ مَنْظُورٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: بُهَيْسَةُ، عَنْ أَبِيهَا، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ أَبِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَمِيصِهِ، فَجَعَلَ يُقَبِّلُ وَيَلْتَزِمُ، ثُمَّ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: >الْمَاءُ<، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: >الْمِلْحُ<، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: >أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْرَ خَيْرٌ لَكَ<.

ترجمہ Book - حدیث 3476

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: پانی سے روکنا منع ہے بہیسہ نامی ایک خاتون اپنے والد سے روایت کرتی ہے کہ میرے والد نے نبی کریم ﷺ سے ملنے کی اجازت لی ۔ پھر وہ آپ ﷺ کی قمیص کے اندر سے ہو کر آپ ﷺ کو چمٹ گئے اور آپ ﷺ کو چومنے لگے ۔ پھر کہنے لگے : اے اللہ کے نبی ! کس چیز کا روکنا حلال نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” پانی کا ۔ “ پھر کہا : اے اللہ کے نبی ! کس چیز کا روکنا حلال نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” نمک کا “ اس نے پھر کہا : اے اللہ کے نبی ! کس چیز کا روک لینا حلال نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” بھلائی کرتے رہنے میں تمہارے لیے خیر ہے ۔ “
تشریح : ملحوظہ ۔یہ روایت ضعیف ہے لیکن یہ بات مسلمہ ہے کہ اپنی یا نمک جیسی چیزوں میں بخل کرنا بہت بر ی بات ہے۔ ملحوظہ ۔یہ روایت ضعیف ہے لیکن یہ بات مسلمہ ہے کہ اپنی یا نمک جیسی چیزوں میں بخل کرنا بہت بر ی بات ہے۔