Book - حدیث 3475

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي مَنْعِ الْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ، قَالَ: >وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ<، وَقَالَ فِي السِّلْعَةِ: >بِاللَّهِ لَقَدْ أُعْطِيَ بِهَا كَذَا وَكَذَا، فَصَدَّقَهُ الْآخَرُ فَأَخَذَهَا<.

ترجمہ Book - حدیث 3475

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: پانی سے روکنا منع ہے جناب اعمش نے اس روایت کو اپنی سند سے اسی حدیث کے ہم معنی بیان کیا ، کہا : ” اور اللہ ایسے لوگوں کو پاک نہیں کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا ۔ “ اور فروخت کے سامان کے بارے میں کہا کہ یوں کہے : ” اللہ کی قسم ! مجھے اس کا اتنا اتنا دیا گیا ( مگر میں نے نہیں دیا لیکن تمہیں کم میں دے رہا ہوں ) اور دوسرا اس کو ( اس کی اس بات میں ) سچا سمجھے اور اسے خرید لے ۔ “