Book - حدیث 3464

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي السَّلَفِ صحيح خ بلفظ ما كنا نسألهم مكان ما هو عندهم حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُجَالِدٍ، قَالَ: اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ، فَبَعَثُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى، فَسَأَلْتُهُ؟ فَقَالَ: إِنْ كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فِي الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرِ، وَالزَّبِيبِ. زَادَ ابْنُ كَثِيرٍ إِلَى قَوْمٍ مَا هُوَ عِنْدَهُمْ ثُمَّ اتَّفَقَا وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَي؟ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.

ترجمہ Book - حدیث 3464

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: بیع سلم یا سلف کا بیان محمد بن مجالد ( یا عبداللہ بن مجالد ) نے بیان کیا کہ عبداللہ بن شداد ؓ اور ابوبردہ ؓ کا بیع سلف کے بارے میں اختلاف ہو گیا تو انہوں نے مجھے سیدنا ابن ابی اوفی ؓ کے پاس بھیجا ۔ چنانچہ میں نے ان سے سوال کیا ، تو انہوں نے کہا : بلاشبہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اور بعد ازاں سیدنا ابوبکر ؓ اور سیدنا عمر ؓ کے دور خلافت میں گندم ، جَو ، کھجور اور کشمش کی بیع بطور بیع سلف کیا کرتے تھے ۔ ابن کثیر نے مزید کہا : ہم ان لوگوں سے بیع کرتے تھے جن کے پاس یہ مال نہیں ہوتا تھا ۔ ( حفص بن عمر اور ابن کثیر ) دونوں نے بالاتفاق کہا : پھر میں نے ( یعنی محمد بن مجالد یا عبداللہ بن مجالد نے ) عبدالرحمٰن بن ابزی سے بھی پوچھا تو انہوں نے اسی طرح کہا ۔
تشریح : فائدہ۔بیع سلف کرنے والے کے متعلق یہ اعتماد ہونا چاہیے۔ کہ وہ صادق و امین آدمی ہے۔اور یہ ضروری نہیں کہ فی الوقت وہ ان چیزوں کامالک بھی ہو۔موسم اوروقت پر ان چیزوں کا ملنا معروف ہونا چاہیے۔ فائدہ۔بیع سلف کرنے والے کے متعلق یہ اعتماد ہونا چاہیے۔ کہ وہ صادق و امین آدمی ہے۔اور یہ ضروری نہیں کہ فی الوقت وہ ان چیزوں کامالک بھی ہو۔موسم اوروقت پر ان چیزوں کا ملنا معروف ہونا چاہیے۔