Book - حدیث 3455

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي خِيَارِ الْمُتَبَايِعَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِمَعْنَاهُ، قَالَ: أَوْ يَقُولُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: اخْتَرْ.

ترجمہ Book - حدیث 3455

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: بیع میں لینے دینے والوں کے لیے اختیار کا بیان سیدنا ابن عمر ؓ نے نبی کریم ﷺ سے اس حدیث کے ہم معنی روایت کیا ۔ فرمایا ” یا کوئی دوسرے کو یوں کہہ دے کہ ( ابھی ) پسند کر لو ۔ “
تشریح : فائدہ۔سودا کرتے ہوئے دوکاندار یا خریدار یوں کہہ دے کہ ابھی دیکھ لو پسند کرلو۔اور دوسرے نے اسے پسند کرلیا تو سودا ہوجائےگا۔اور منسوخ کرنے کا حق نہ رہے گا۔خواہ ان کی مجلس کتنی ہی طویل کیوں نہ ہوجائے۔ فائدہ۔سودا کرتے ہوئے دوکاندار یا خریدار یوں کہہ دے کہ ابھی دیکھ لو پسند کرلو۔اور دوسرے نے اسے پسند کرلیا تو سودا ہوجائےگا۔اور منسوخ کرنے کا حق نہ رہے گا۔خواہ ان کی مجلس کتنی ہی طویل کیوں نہ ہوجائے۔