Book - حدیث 3452

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ الْغِشِّ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا، فَسَأَلَهُ: >كَيْفَ تَبِيعُ؟<، فَأَخْبَرَهُ، فَأُوحِيَ إِلَيْهِ أَنْ أَدْخِلْ يَدَكَ فِيهِ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَإِذَا هُوَ مَبْلُولٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ<.

ترجمہ Book - حدیث 3452

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: دھوکا دینا اور ملاوٹ کرنا حرام ہے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو غلہ بیچ رہا تھا ۔ آپ ﷺ نے اس سے پوچھا کیسے بیچ رہے ہو ؟ اس نے بتا دیا ۔ پھر آپ ﷺ پر وحی کی گئی کہ اپنا ہاتھ اس غلے میں ڈالیے ۔ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈالا تو اسے گیلا پایا ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو دھوکا دیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ۔“