Book - حدیث 3450

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي كَسْرِ الدَّرَاهِمِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ بِلَالٍ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! سَعِّرْ! فَقَالَ: >بَلْ أَدْعُو<، ثُمَّ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! سَعِّرْ! فَقَالَ: >بَلِ اللَّهُ يَخْفِضُ وَيَرْفَعُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ وَلَيْسَ لِأَحَدٍ عِنْدِي مَظْلَمَةٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 3450

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: دراہم کو توڑنا منع ہے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! نرخ مقرر فر دیجئیے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ( نہیں ) بلکہ میں دعا کروں گا ( کہ اللہ تعالیٰ ارزانی فر دے ) ۔ “ پھر ایک اور آدمی آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! نرخ مقرر فر دیجئیے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ( نہیں ) بلکہ اللہ ہی گھٹاتا اور بڑھاتا ہے ، اور مجھے یقین ہے کہ میں اللہ سے اس حال میں ملوں گا کہ کسی کو مجھ پر ظلم کا دعوہ نہ ہو گا ۔“