Book - حدیث 3448

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنْ الْحُكْرَةِ ضعيف الإسناد مقطوع حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَيَّاضٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْفَيَّاضِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ لَيْسَ فِي التَّمْرِ حُكْرَةٌ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى قَالَ عَنْ الْحَسَنِ فَقُلْنَا لَهُ لَا تَقُلْ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ عِنْدَنَا بَاطِلٌ قَالَ أَبُو دَاوُد كَانَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ يَحْتَكِرُ النَّوَى وَالْخَبَطَ وَالْبِزْرَ و سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ يُونُسَ يَقُولُ سَأَلْتُ سُفْيَانَ عَنْ كَبْسِ الْقَتِّ فَقَالَ كَانُوا يَكْرَهُونَ الْحُكْرَةَ وَسَأَلْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ فَقَالَ اكْبِسْهُ

ترجمہ Book - حدیث 3448

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: ذخیرہ اندوزی منع ہے جناب قتادہ ؓ نے کہا کہ کھجور میں ذخیرہ اندوزی ( روک رکھنا جائز ) نہیں ہے ۔ ابن مثنی نے حسن بصری سے بھی یہ بات بیان کی ، تو ہم نے اس سے کہا : حسن کے متعلق یہ نہ کہیں ۔ ( یعنی اس بات کی نسبت ان کی طرف نہ کریں ) ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ روایت ہمارے نزدیک باطل ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ مزید فرماتے ہیں کہ جناب سعید بن مسیب ؓ گٹھلی دار پھل ( کھجور اور کشمش وغیرہ ) ، پتے ( جانوروں کا چارا ) اور ( قابل کاشت ) بیج ذخیرہ رکھتے تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : میں نے احمد بن یونس ؓ سے سنا ، انہوں نے کہا : میں نے جناب سفیان سے برسیم حجازی ( جانوروں کے چارے ) کو دبانے ( روکنے ) کے متعلق پوچھا ، تو انہوں نے کہا کہ لوگ ( صحابہ کرام ؓم) ذخیرہ اندوزی کو مکروہ سمجھتے تھے ۔ میں نے ابوبکر بن عیاش سے یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ذخیرہ کر سکتے ہو ۔
تشریح : فائدہ۔ان تمام آثار کے ذکر سے امام ابودائود واضح کرنا چاہتے ہیں۔کہ انہیں اشیاء کی ذخیرہ اندوزی ممنوع ہے۔جن کاتعلق انسانوں یا جانوروں کی بنیادی غذا سے ہے۔ فائدہ۔ان تمام آثار کے ذکر سے امام ابودائود واضح کرنا چاہتے ہیں۔کہ انہیں اشیاء کی ذخیرہ اندوزی ممنوع ہے۔جن کاتعلق انسانوں یا جانوروں کی بنیادی غذا سے ہے۔