Book - حدیث 3440

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي النَّهْيِ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ صحیح حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الزِّبْرِقَانِ أَبَا هَمَّامٍ حَدَّثَهُمْ قَالَ زُهَيْرٌ وَكَانَ ثِقَةً، عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَإِنْ كَانَ أَخَاهُ أَوْ أَبَاهُ<. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت حَفْصَ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَهِيَ كَلِمَةٌ جَامِعَةٌ، لَا يَبِيعُ لَهُ شَيْئًا وَلَا يَبْتَاعُ لَهُ شَيْئًا.

ترجمہ Book - حدیث 3440

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: شہری کو دیہاتی کا مال بیچنا منع ہے سیدنا انس بن مالک ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے خرید و فروخت نہ کرے اگرچہ وہ اس کا بھائی یا باپ ہی کیوں نہ ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حفص بن عمر سے سنا ، انہوں نے کہا : ہمیں ابوہلال نے بیان کیا ، انہوں نے کہا : ہم سے محمد ( محمد ابن سیرین ) ، سیدنا انس بن مالک ؓ سے بیان کرتے تھے کہ «لا يبيع حاضر لباد» کا کلمہ جامع معنی رکھتا ہے ۔ یعنی شہری ، دیہاتی کے لیے کوئی چیز بیچے ، نہ کوئی چیز خریدے ۔