Book - حدیث 3439

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي النَّهْيِ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ، عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ فَقُلْتُ: مَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ؟ قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارًا.

ترجمہ Book - حدیث 3439

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: شہری کو دیہاتی کا مال بیچنا منع ہے سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے خرید و فروخت کا کام کرے ۔ ( طاؤس کہتے ہیں ) میں نے وضاحت چاہی کہ اس کا کیا مفہوم ہے ؟ تو کہا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے دلال نہ بنے ۔