Book - حدیث 3433

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي الْعَبْدِ يُبَاعُ وَلَهُ مَالٌ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهُ الْمُبْتَاعُ، وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا مُؤَبَّرًا, فَالثَّمَرَةُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ<.

ترجمہ Book - حدیث 3433

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: مالدار غلام جو فروخت کیا جا رہا ہو سیدنا سالم ؓ اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جس نے کوئی غلام بیچا اور اس کے پاس مال بھی ہو تو یہ مال اس کے فروخت کرنے والے کا ہو گا الا یہ کہ خریدار شرط کر لے ۔ اور جس نے تابیر شدہ کھجور بیچی تو اس کا پھل بیچنے والے کا ہو گا الا یہ کہ خریدار شرط کر لے ۔ “
تشریح : توضیح۔کھجوروں پر پھل آنے سے پہلے ان کی خاص انداز سے اصلاح کی جاتی ہے۔اور مادہ کھجوروں میں نر کا بور وغیرہ ڈالا جاتا ہے۔اسے تابیر (بورڈالنا۔یا پیوندکاری) کہتے ہیں۔اس حدیث میں یہ اشارہ ہے۔کہ اگر غیر تابیرشدہ کھجور بیچی گئی ہو اور اس پر پھل ہو تو وہ خریدار کیا ہوگا۔ توضیح۔کھجوروں پر پھل آنے سے پہلے ان کی خاص انداز سے اصلاح کی جاتی ہے۔اور مادہ کھجوروں میں نر کا بور وغیرہ ڈالا جاتا ہے۔اسے تابیر (بورڈالنا۔یا پیوندکاری) کہتے ہیں۔اس حدیث میں یہ اشارہ ہے۔کہ اگر غیر تابیرشدہ کھجور بیچی گئی ہو اور اس پر پھل ہو تو وہ خریدار کیا ہوگا۔