کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي الصَّائِغِ ضعیف حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ، قَالَ: قَطَعْتُ مِنْ أُذُنِ غُلَامٍ- أَوْ قُطِعَ مِنْ أُذُنِي- فَقَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ حَاجًّا، فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْهِ، فَرَفَعَنَا إِلَى عُمَرَ ابْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ هَذَا قَدْ بَلَغَ الْقِصَاصَ، ادْعُوا لِي حَجَّامًا لِيَقْتَصَّ مِنْهُ، فَلَمَّا دُعِيَ الْحَجَّامُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >إِنِّي وَهَبْتُ لِخَالَتِي غُلَامًا، وَأَنَا أَرْجُو أَنْ يُبَارَكَ لَهَا فِيهِ، فَقُلْتُ لَهَا: لَا تُسَلِّمِيهِ حَجَّامًا، وَلَا صَائِغًا، وَلَا قَصَّابًا<. قَالَ أَبو دَاود: رَوَى عَبْدُ الْأَعْلَى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ ابْنُ مَاجِدَةَ رَجُلٌ مَنْ بَنِي سَهْمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: سناروں کی کمائی کا بیان جناب ابوماجدہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک لڑکے کا کان کاٹ لیا ۔ یا میرے کان سے کچھ کاٹ لیا گیا تو سیدنا ابوبکر ؓ حج کرتے ہوئے ہمارے ہاں آئے ۔ ہم ان کے ہاں جمع ہو گئے ، تو انہوں نے ہمیں سیدنا عمر ؓ کی طرف بھیج دیا ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا : بلاشبہ اس میں قصاص ہے ، حجام کو بلاؤ جو اس سے قصاص لے ۔ جب حجام کو بلایا گیا تو سیدنا عمر ؓ نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، فرماتے تھے ” میں نے اپنی خالہ کو ایک غلام ہبہ کیا ہے ، امید ہے کہ وہ اس کے لیے بابرکت ثابت ہو گا ، اور میں نے اس سے کہا ہے کہ اسے کسی حجام ، سنار یا قصاب کے حوالے نہ کرنا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عبدالاعلیٰ نے ابن اسحٰق سے روایت میں کہا : ” ابن ماجدہ ، بنو سہم کا فرد تھا اور اس نے سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے روایت کیا ۔