Book - حدیث 343

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حسن حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ الْهَمْدَانِيُّ ح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهَذَا حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ يَزِيدُ وَعَبْدُ الْعَزِيزِ فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَلَمْ يَتَخَطَّ أَعْنَاقَ النَّاسِ ثُمَّ صَلَّى مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ أَنْصَتَ إِذَا خَرَجَ إِمَامُهُ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ جُمُعَتِهِ الَّتِي قَبْلَهَا قَالَ وَيَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةِ وَزِيَادَةٌ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَيَقُولُ إِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ أَتَمُّ وَلَمْ يَذْكُرْ حَمَّادٌ كَلَامَ أَبِي هُرَيْرَةَ

ترجمہ Book - حدیث 343

کتاب: طہارت کے مسائل باب: جمعے کے لیے غسل کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ اور سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے جمعہ کے روز غسل کیا اور بہترین کپڑے زیب تن کیے اور خوشبو بھی لگائی اگر میسر ہو تو ، پھر جمعہ کے لیے آیا اور لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگیں ، پھر ( نفلی ) نماز پڑھی جو اس کے لیے مقدر کی گئی ، پھر خاموش رہا ۔ جب امام ( خطبے کے لیے ) نکلا ، حتیٰ کہ اپنی نماز سے فارغ ہوا تو یہ اس کے لیے اس جمعے اور سابقہ جمعے کے مابین ( صادر ہونے والے گناہوں ) کا کفارہ ہے ۔ “ ( ابوسلمہ نے ) کہا : سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے تھے کہ بلکہ مزید تین دن اور بھی ۔ ( یعنی صرف جمعہ سے جمعہ تک ، آٹھ دنوں کا کفارہ ہی نہیں ، بلکہ تین دن مزید بھی ، یوں گیارہ دن ہوئے اور کسر چھوڑ دیں تو 10 دن ، کیونکہ ) وہ کہا کرتے تھے کہ ہر نیکی دس گنا اجر کی حامل ہوتی ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : ابوسلمہ کی روایت زیادہ کامل ہے اور حماد نے اپنی روایت میں سیدنا ابوہریرہ ؓ کا کلام نقل نہیں کیا ۔
تشریح : (1) شیخ البانی رحمہ اللہ نےاس حدیث کوصحیح الوداؤد (حدیث :331) میں ’’ حسن ،، کہا ہے۔اوریہ فضائل وآداب جمعہ کی جامع ہے۔ (2) قبل از نماز جمعہ نوافل کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔حسب توفیق جس قدر پڑھ سکتا ہے پڑھے ۔ (3) صف بندی کا اہتمام ہواور پہلے سے بیٹھے لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگی جائیں الّا یہ کہ انہوں نے خود تقصیر کی ہو اوراگلی صفیں مکمل نہ کی ہوں ۔ (4) لغویات ، لغو فعل سے احتراز ہواور خطبہ غورسے سناجائے۔نیند سےبھی اپنے آپ کوہوشیار رکھنا چاہیے ۔مزید بھی کچھ امور ہیں جواگلی احادیث میں آرہے ہیں۔ (1) شیخ البانی رحمہ اللہ نےاس حدیث کوصحیح الوداؤد (حدیث :331) میں ’’ حسن ،، کہا ہے۔اوریہ فضائل وآداب جمعہ کی جامع ہے۔ (2) قبل از نماز جمعہ نوافل کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔حسب توفیق جس قدر پڑھ سکتا ہے پڑھے ۔ (3) صف بندی کا اہتمام ہواور پہلے سے بیٹھے لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگی جائیں الّا یہ کہ انہوں نے خود تقصیر کی ہو اوراگلی صفیں مکمل نہ کی ہوں ۔ (4) لغویات ، لغو فعل سے احتراز ہواور خطبہ غورسے سناجائے۔نیند سےبھی اپنے آپ کوہوشیار رکھنا چاہیے ۔مزید بھی کچھ امور ہیں جواگلی احادیث میں آرہے ہیں۔