Book - حدیث 3424

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي كَسْبِ الْحَجَّامِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ قَالَ: حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 3424

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: پچھنے لگانے والے کی کمائی کا بیان سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ جناب ابوجیبہ ( نافع ) ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو پچھنے لگائے تو آپ ﷺ نے اسے ایک صاع کھجور دینے کا حکم دیا ۔ اور اس کے مالکوں سے سفارش فرمائی کہ اس پر لاگو خراج میں تخفیف کریں ۔