Book - حدیث 3422

کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي كَسْبِ الْحَجَّامِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ مُحَيِّصَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِجَارَةِ الْحَجَّامِ؟ فَنَهَاهُ عَنْهَا، فَلَمْ يَزَلْ يَسْأَلُهُ وَيَسْتَأْذِنُهُ، حَتَّى أَمَرَهُ أَنْ: >أَعْلِفْهُ نَاضِحَكَ وَرَقِيقَكَ<.

ترجمہ Book - حدیث 3422

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: پچھنے لگانے والے کی کمائی کا بیان جناب ابن محیصہ ( حرام بن سعد بن محیصہ ) اپنے والد ( یعنی دادا ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ( محیصہ ؓ نے ) رسول اللہ ﷺ سے پچھنے لگانے کی اجرت کے متعلق دریافت کیا ، تو آپ ﷺ نے انہیں منع فر دیا ۔ وہ پھر بھی آپ ﷺ سے سوال کرتے اور اجازت چاہتے رہے حتیٰ کہ آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ اسے اپنی اونٹنی اور اپنے غلام کو کھلا دے ۔