Book - حدیث 3414

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الْخَرْصِ صحيح لغيره حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ خَيْبَرَ، فَأَقَرَّهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا كَانُوا، وَجَعَلَهَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ، فَخَرَصَهَا عَلَيْهِمْ.

ترجمہ Book - حدیث 3414

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: درختوں پر لگے پھلوں کی مقدار کا اندازہ لگانا سیدنا جابر ؓ نے بیان کیا کہ جب اللہ عزوجل نے خیبر اپنے رسول کو بطور فے عنایت فرمایا تو رسول اللہ ﷺ نے یہودیوں کو اس کی زمینوں پر ویسے ہی رہنے دیا جیسے کہ وہ پہلے تھے اور ان کے اور اپنے درمیان متعین حصے طے کر لیے ۔ چنانچہ آپ نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ ؓ کو بھیجا جنہوں نے ان پر پھلوں کا اندازہ لگایا ۔