Book - حدیث 3408

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الْمُسَاقَاةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ

ترجمہ Book - حدیث 3408

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: مساقات کا بیان سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل خیبر سے معاملہ طے فرمایا تھا کہ جو پھل یا کھیتی آئے گی اس میں سے آدھا انہیں ملے گا ۔
تشریح : مساقات بھی مزارعت اور مخابرت کی طرح کا معاملہ ہے۔مگر اسے کھجوروں اور انگوروں وغیرہ کے باغات سے خاص کیا جاتا ہے کہ کھجوروں کا مالک کسی سے طے کرلے کہ وہ ان میں محنت کرے۔سیراب کرے تو اسے ایک خاص متعین حصہ پھل ملے گا جیسے کہ مزارعت میں ہوتا ہے۔خیبر میں باغوں کی خدمت کا معاہدہ مساقاہ اور کھیتی کا معاہدہ مزارعت تھا خیبر والی صورت نئی متعارف کردہ جائز صورت تھی سابقہ جاہلی صورت کو اسلام نے حرام قراردیا۔ مساقات بھی مزارعت اور مخابرت کی طرح کا معاملہ ہے۔مگر اسے کھجوروں اور انگوروں وغیرہ کے باغات سے خاص کیا جاتا ہے کہ کھجوروں کا مالک کسی سے طے کرلے کہ وہ ان میں محنت کرے۔سیراب کرے تو اسے ایک خاص متعین حصہ پھل ملے گا جیسے کہ مزارعت میں ہوتا ہے۔خیبر میں باغوں کی خدمت کا معاہدہ مساقاہ اور کھیتی کا معاہدہ مزارعت تھا خیبر والی صورت نئی متعارف کردہ جائز صورت تھی سابقہ جاہلی صورت کو اسلام نے حرام قراردیا۔