Book - حدیث 3390

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الْمُزَارَعَةِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ الْمَعْنَى عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ يَغْفِرُ اللَّهُ لِرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَا وَاللَّهِ أَعْلَمُ بِالْحَدِيثِ مِنْهُ إِنَّمَا أَتَاهُ رَجُلَانِ قَالَ مُسَدَّدٌ مِنْ الْأَنْصَارِ ثُمَّ اتَّفَقَا قَدْ اقْتَتَلَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ كَانَ هَذَا شَأْنَكُمْ فَلَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَ زَادَ مُسَدَّدٌ فَسَمِعَ قَوْلَهُ لَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَ

ترجمہ Book - حدیث 3390

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: مزارعت یعنی بٹائی پر زمین دینا سیدنا زید بن ثابت ؓ نے کہا : اﷲ تعالیٰ رافع بن خدیج ؓ کی مغفرت فرمائے ۔ اﷲ کی قسم ! میں اس حدیث کو ان سے بہتر طور پر جانتا ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس دو شخص ( مسدد کہتے ہیں دو انصاری ) حاضر ہوئے اس ( فقرے ) کے بعد دونوں ( کی روایتیں ) متفق ہیں ۔ دونوں مرنے مارنے پر تلے ہوئے تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اگر تمہارا یہی حال ہے تو اپنے کھیت کرائے پر مت دیا کرو ۔ “ مسدد نے مزید کہا : رافع بن خدیج ؓ نے اتنی سی بات سن لی : ” اپنے کھیت کرائے پر مت دیا کرو ۔ “
تشریح : یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی معاملے میں اخفا الجھائو۔یا دھوکے اور ضرر کی کیفیت تنازع پیدا کرتی ہے۔اس لئے اس سے بچنے کےلئے مزارعت میں معاملہ کھلا شفاف اورواضح اور شریعت کی شرائط کے مطابق ہوناچاہیے۔یا پھر سرے سے یہ معاملہ کیا ہی نہ جائے۔ یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی معاملے میں اخفا الجھائو۔یا دھوکے اور ضرر کی کیفیت تنازع پیدا کرتی ہے۔اس لئے اس سے بچنے کےلئے مزارعت میں معاملہ کھلا شفاف اورواضح اور شریعت کی شرائط کے مطابق ہوناچاہیے۔یا پھر سرے سے یہ معاملہ کیا ہی نہ جائے۔