Book - حدیث 3384

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الْمُضَارِبِ يُخَالِفُ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، حَدَّثَنِي الْحَيُّ، عَنْ عُرْوَةَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيَّ، قَالَ: أَعْطَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا يَشْتَرِي بِهِ أُضْحِيَّةً، أَوْ شَاةً، فَاشْتَرَى شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، فَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِهِ, كَانَ لَوِ اشْتَرَى تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ.

ترجمہ Book - حدیث 3384

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: وکیل ( ایجنٹ ) کا ایسا تصرف جو مالک نے نہ کہا ہو سیدنا عروہ بن الجعد البارقی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے ایک دینار دیا کہ اس سے قربانی کا جانور یا بکری خرید لائے ۔ اس نے دو بکریاں خرید لیں اور پھر ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا ۔ پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک بکری بھی لے آیا اور ایک دینار بھی ۔ تو آپ ﷺ نے اس کو تجارت میں برکت کی دعا دی ۔ چنانچہ اس کا حال ایسا ہو گیا کہ وہ مٹی بھی خریدتا تو اسے اس میں نفع ہوتا ۔
تشریح : جب موکل نے اپنے وکیل کو کسی خاص طرح سے پابند نہ کیا ہو تو اس طرح کامفید تصرف جائز ہے اس حدیث میں عمل تجارت کی فضیلت کا بیان بھی ہے۔ جب موکل نے اپنے وکیل کو کسی خاص طرح سے پابند نہ کیا ہو تو اس طرح کامفید تصرف جائز ہے اس حدیث میں عمل تجارت کی فضیلت کا بیان بھی ہے۔