Book - حدیث 3383

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الشَّرِكَةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَفَعَهُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ أَنَا ثَالِثُ الشَّرِيكَيْنِ مَا لَمْ يَخُنْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَإِذَا خَانَهُ خَرَجْتُ مِنْ بَيْنِهِمَا

ترجمہ Book - حدیث 3383

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: شراکت کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ نے مرفوعاً بیان کیا ” اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے میں دو شریکوں ( ساجھے داروں ) کا تیسرا ہوں جب تک ان میں کوئی ایک دوسرے کی خیانت نہ کرے ۔ جب کوئی خیانت کرتا ہے تو میں ان کے درمیان سے نکل جاتا ہوں ۔ “
تشریح : اس کے علاوہ دیگر روایات سے بھی شراکت داری اور اس میں امانت اوردیانت کی تاکیدواہمیت ثابت ہے ۔اور اللہ تعالیٰ کا درمیان سے نکل جانا بطور استعارہ کے ہے۔یعنی برکت اٹھ جاتی ہے۔اور رزین کی روایت کے مطابق شیطان ان کے درمیان داخل ہوجاتاہے۔ (عون المعبود) اس کے علاوہ دیگر روایات سے بھی شراکت داری اور اس میں امانت اوردیانت کی تاکیدواہمیت ثابت ہے ۔اور اللہ تعالیٰ کا درمیان سے نکل جانا بطور استعارہ کے ہے۔یعنی برکت اٹھ جاتی ہے۔اور رزین کی روایت کے مطابق شیطان ان کے درمیان داخل ہوجاتاہے۔ (عون المعبود)