Book - حدیث 3373

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلَاحُهَا صحیح حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَلَا يُبَاعُ إِلَّا بِالدِّينَارِ أَوْ بِالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا

ترجمہ Book - حدیث 3373

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے ہی فروخت کر دینا سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے پھل کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ اور یہ کہ اسے درہم و دینار ( نقد قیمت ) ہی سے فروخت کیا جائے ۔ الا یہ کہ عرایا کی صورت ہو ۔