Book - حدیث 3370

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلَاحُهَا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّى تُشْقِحَ قِيلَ وَمَا تُشْقِحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْكَلُ مِنْهَا

ترجمہ Book - حدیث 3370

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے ہی فروخت کر دینا جناب سعید بن میناء بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے سنا ‘ وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور کو ” مشقح “ تک پہنچنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ سیدنا جابر ؓ سے پوچھا گیا کہ ان کے ” مشقح “ ہونے سے کیا مراد ہے ؟ تو انہوں نے بتایا کہ جب کھجور سرخ یا زرد ہو جائے اور کھانے کے قابل ہو جائے ۔