Book - حدیث 3368

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلَاحُهَا صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَزْهُوَ وَعَنْ السُّنْبُلِ حَتَّى يَبْيَضَّ وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ

ترجمہ Book - حدیث 3368

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے ہی فروخت کر دینا سیدنا ابن عمر ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجوروں کا زرد یا سرخ ہونے سے پہلے فروخت کر دیا جائے ‘ یا غلے کو جبکہ وہ بالیوں میں ہو حتیٰ کہ سفید ہو جائیں اور آفت زدگی سے محفوظ ہو جائیں ۔ آپ ﷺ نے ایسے معاملے سے فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کو منع فرمایا ہے ۔