Book - حدیث 3364

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي مِقْدَارِ الْعَرِيَّةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَالَ لَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ وَاسْمُهُ قُزْمَانُ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ شَكَّ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ جَابِرٍ إِلَى أَرْبَعَةِ أَوْسُقٍ

ترجمہ Book - حدیث 3364

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: بیع عرایا میں مقدار کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ نے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع عرایا میں پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق کی اجازت دی ہے ۔ یہ شک داود بن حصین کو ہوا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سیدنا جابر ؓ کی حدیث میں چار وسق تک کا بیان آیا ہے ۔
تشریح : ایک وسق ساٹھ صاع کاہوتا ہے۔ اور ایک صاع تقریبا ڈھائی کلو کا اس حساب سے ایک وسق کا وزن تقریبا 150 کلو اور پانچ وسق کا وزن تقریبا 750 کلو تقریبا 19 من ہواس دور میں 5 وسق ایک اونٹ کابوجھ سمجھا جاتا تھا۔ ایک وسق ساٹھ صاع کاہوتا ہے۔ اور ایک صاع تقریبا ڈھائی کلو کا اس حساب سے ایک وسق کا وزن تقریبا 150 کلو اور پانچ وسق کا وزن تقریبا 750 کلو تقریبا 19 من ہواس دور میں 5 وسق ایک اونٹ کابوجھ سمجھا جاتا تھا۔