كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ التَّمْرِ بِالتَّمْرِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
باب: بیع عرایا جائز ہے
سیدنا سہل بن ابی حثمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے تازہ کھجور کی خشک کھجور کے ساتھ بیع سے منع فرمایا ہے ۔ لیکن عرایا کی رخصت دی ہے کہ انسان تازہ کھجور کا اندازہ کر کے ( خشک کے بدلے خرید لے ) تاکہ وہ لوگ تازہ کھجور کھا سکیں ۔
تشریح :
عرایا عریہ کی جمع ہے۔اس کا مطلب ومفہوم یہ ہے کہ عاریتا کسی کھجور کے ایک یا دو درخت دے دینا یہ حسن سلوک کا عمل ہے۔جب اپنے باغ کے درختوں میں سے کوئی درخت عاریتاً ہمسایئوں یا دوسرے مستحقین کودیا جائےتو ان کا بار بار آناجانا شاق گزر سکتا ہے۔ اپنے ہی درختوں کے دیئے ہوئے تازہ پھل کا خشک کھجور سے تبادلہ رسول اللہ ﷺ نے جائز قراردیا۔تاکہ حسن سلوک کا عمل بار بار آنے جانے کی زحمت کے سبب منقطع نہ ہوجائے۔ غیر متعین مقدار کے تازہ پھل کی خشک پھل سےبیع کو ممنوع قراردیا گیا۔توعرایا کے مستحسن اقدام کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا عرایا میں تازہ کھجور کا خشک کھجور سے تبادلہ کوئی تجارتی عمل نہیں۔رسول اللہ ﷺنے اس اجازت کو پانچ وسق کی مقدار تک محدود فرمادیا ہے۔(صحیح البخاری۔باب بیع التمر علی رووس النخل بالذھب اوالفضۃ حدیث2190)