Book - حدیث 3359

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي التَّمْرِ بِالتَّمْرِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ أَيُّهُمَا أَفْضَلُ قَالَ الْبَيْضَاءُ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ وَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا نَعَمْ فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ نَحْوَ مَالِكٍ

ترجمہ Book - حدیث 3359

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: کھجور کے تازہ پھل کو خشک کھجور کے بدلے بیچنا جناب زید ابوعیاش نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ سے سوال کیا کہ سفید گندم کو سلت ( جَو کی ایک قسم ) کے بدلے بیچنا کیسا ہے ؟ سیدنا سعد ؓ نے پوچھا : ان میں سے افضل کون سا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ سفید گندم ۔ تو انہوں نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، آپ ﷺ سے پوچھا گیا کہ خشک کھجور کو تازہ کھجور کے بدلے بیچنا کیسا ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کیا بھلا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے ؟ ” صحابہ نے کہا : ہاں ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فر دیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ نے مالک کی مانند روایت کیا ۔
تشریح : اس حدیث سے قبل باب کی بابت اختلاف ہے۔بعض نسخوں میں باب فی التمر بالتمر(کھجور کو کھجور کے بدلے بیچنا۔)ہے۔تاہم اس بات میں بھی التمر سے مراد کھجور ہی کا پھل ہے۔اس لئے اختلاف نسخ کے باوجودبات ایک ہی رہتی ہے۔ اس حدیث سے قبل باب کی بابت اختلاف ہے۔بعض نسخوں میں باب فی التمر بالتمر(کھجور کو کھجور کے بدلے بیچنا۔)ہے۔تاہم اس بات میں بھی التمر سے مراد کھجور ہی کا پھل ہے۔اس لئے اختلاف نسخ کے باوجودبات ایک ہی رہتی ہے۔