Book - حدیث 3354

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي اقْتِضَاءِ الذَّهَبِ مِنْ الْوَرِقِ ضعیف حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سَعِيدِ ابْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنْتُ أَبِيعُ الْإِبِلَ بِالْبَقِيعِ، فَأَبِيعُ بِالدَّنَانِيرِ وَآخُذُ الدَّرَاهِمَ، وَأَبِيعُ بِالدَّرَاهِمِ وَآخُذُ الدَّنَانِيرَ، آخُذُ هَذِهِ مِنْ هَذِهِ، وَأُعْطِي هَذِهِ مِنْ هَذِهِ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! رُوَيْدَكَ أَسْأَلُكَ: إِنِّي أَبِيعُ الْإِبِلَ بِالْبَقِيعِ، فَأَبِيعُ بِالدَّنَانِيرِ، وَآخُذُ الدَّرَاهِمَ وَأَبِيعُ بِالدَّرَاهِمِ، وَآخُذُ الدَّنَانِيرَ, آخُذُ هَذِهِ مِنْ هَذِهِ، وَأُعْطِي هَذِهِ مِنْ هَذِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَهَا بِسِعْرِ يَوْمِهَا, مَا لَمْ تَفْتَرِقَا وَبَيْنَكُمَا شَيْءٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 3354

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: چاندی کے بدلے سونا لینا سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے ‘ وہ کہتے ہیں کہ میں بقیع میں اونٹ بیچا کرتا تھا ‘ تو ایسے ہوتا تھا کہ دیناروں میں سودا کرتا اور درہم وصول کرتا یا درہموں میں سودا کرتا اور دینار وصول کرتا ‘ انہیں ایک دوسرے کے بدلے میں لے لیا کرتا یا دے دیا کرتا تھا ۔ پھر میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اس وقت آپ ﷺ ام المؤمنین سیدہ حفصہ ؓا کے گھر میں تھے ‘ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ذرا ٹھہریے مجھے آپ سے ایک سوال کرنا ہے ‘ میں بقیع میں اونٹ بیچتا ہوں تو دیناروں سے سودا کر کے درہم وصول کر لیتا ہوں یا درہموں سے سودا کر کے دینار لے لیتا ہوں ۔ انہیں ایک دوسرے کے بدلے لیتا بھی ہوں اور دیتا بھی ہوں ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کوئی حرج نہیں اگر تم اسی دن کے نرخ سے لو اور تمہارے جدا ہونے پر تم میں کوئی چیز باقی نہ ہو ۔ “ ( حساب اس وقت بالکل بے باق ہو جائے ) ۔
تشریح : اس سے فائدہ ہوا کہ مختلف کرنسیوں کاتبادلہ کمی بیشی کے ساتھ جائز ہے۔لیکن لازم ہے کہ بازار میں جاری اس روز کے نرخ سے ہواور لین دین نقد ہوادھار نہ ہو۔ اس سے فائدہ ہوا کہ مختلف کرنسیوں کاتبادلہ کمی بیشی کے ساتھ جائز ہے۔لیکن لازم ہے کہ بازار میں جاری اس روز کے نرخ سے ہواور لین دین نقد ہوادھار نہ ہو۔