كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ إِذَا خَافَ الْجُنُبُ الْبَرْدَ أَيَتَيَمَّمُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاص، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ نَحْوَهُ. قَالَ: «فَغَسَلَ مَغَابِنَهُ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ»، فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرِ التَّيَمُّمَ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَى هَذِهِ الْقِصَّةَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ فِيهِ: «فَتَيَمَّمَ»
کتاب: طہارت کے مسائل باب: کیا جنبی کو سردی کا ڈر ہو تو تیمم کر لے؟ جناب ابو قیس مولیٰ عمرو بن العاص سے منقول ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص ؓ ایک فوجی مہم پر تھے ۔ اور مثل سابق حدیث بیان کی ۔ کہا کہ انہوں نے اپنے زیریں جسم ( شرمگاہ اور اطراف ) دھوئے اور نماز والا وضو کیا اور انہیں نماز پڑھائی ۔ اور مذکورہ بالا کی مانند بیان کیا اور تیمم کا ذکر نہیں کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ قصہ اوزاعی سے ، انہوں نے حسان بن عطیہ سے روایت کیا ہے تو اس میں ہے کہ ” انہوں نے تیمم کیا ۔ “