Book - حدیث 3343

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي التَّشْدِيدِ فِي الدَّيْنِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي عَلَى رَجُلٍ مَاتَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، فَأُتِيَ بِمَيِّتٍ، فَقَالَ: >أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟<، قَالُوا: نَعَمْ, دِينَارَانِ، قَالَ: >صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ<، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, قَالَ: >أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ، فَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا فَعَلَيَّ قَضَاؤُهُ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 3343

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: قرضے کا معاملہ انتہائی سخت ہے سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کسی ایسے آدمی کا جنازہ نہ پڑھایا کرتے تھے جس پر قرضہ باقی ہوتا ، ایک میت کو لایا گیا تو آپ ﷺ نے پوچھا ” کیا اس پر قرضہ ہے ؟ “ صحابہ نے کہا : ہاں دو دینار ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تم لوگ اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو ۔ “ پھر سیدنا ابوقتادہ انصاری ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ میرے ذمے ہے ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کا جنازہ پڑھایا ۔ پھر جب اللہ نے اپنے رسول کے لیے فتوحات کا دروازہ کھول دیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” میں ہر مومن کے لیے اس کی جان سے قریب تر ہوں ۔ سو جس نے کوئی قرضہ چھوڑا اس کی ادائیگی میرے ذمے ہے اور جس نے کوئی مال چھوڑا ہو تو وہ اس کے وارثوں کا ہے ۔ “