Book - حدیث 3336

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ وَالْوَزْنِ بِالْأَجْرِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَأَتَيْنَا بِهِ مَكَّةَ، فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ، فَبِعْنَاهُ، وَثَمَّ رَجُلٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >زِنْ وَأَرْجِحْ<.

ترجمہ Book - حدیث 3336

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل باب: جھکتا تولنے ( کی ترغیب ) اور مزدوری لے کر مال تولنے کا بیان سیدنا سوید بن قیس ؓ کا بیان ہے کہ میں اور مخرفہ عبدی ؓ بحرین کے علاقہ ہجر سے کپڑا لائے اور ہم اسے مکہ لے آئے ، تو رسول اللہ ﷺ چلتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لائے ، آپ ﷺ نے ہم سے ایک پاجامے کا سودا کیا جو ہم نے آپ ﷺ کو بیچا اور وہاں ایک آدمی تھا جو مزدوری لے کر مال تولتا تھا ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ” تولو اور جھکتا ہوا تولو ۔ “