Book - حدیث 3307

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابٌ فِي قَضَاءِ النَّذْرِ عَنْ الْمَيِّتِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا نَذْرٌ لَمْ تَقْضِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِهِ عَنْهَا

ترجمہ Book - حدیث 3307

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: میت کی طرف سے نذر پوری کرنا سیدنا سعد بن عبادہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا اور کہا کہ میری والدہ فوت ہو گئی ہے اور اس کے ذمے نذر تھی جو وہ پوری نہیں کر سکی ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم اس کی طرف سے پوری کر دو ۔ “
تشریح : میت کی طرف سے اس کی اولاد یا اقارب نذر پوری کردیں تو درست ہے۔ میت کی طرف سے اس کی اولاد یا اقارب نذر پوری کردیں تو درست ہے۔