كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَجُلًا قَامَ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي نَذَرْتُ لِلَّهِ: إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ مَكَّةَ, أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ رَكْعَتَيْنِ! قَالَ: >صَلِّ هَاهُنَا<، ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ فَقَالَ: >صَلِّ هَاهُنَا< ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: >شَأْنُكَ إِذَنْ<.قَالَ أَبو دَاود: رُوِيَ نَحْوُهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: جو شخص بیت المقدس میں نماز پڑھنے کی نذر مان لے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کا بیان ہے کہ فتح مکہ والے دن ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! میں نے اللہ کے لیے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے آپ کو مکہ فتح کرا دیا تو میں بیت المقدس میں دو رکعت نماز پڑھوں گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہیں ( بیت اللہ الحرام میں ) پڑھ لو ۔ “ اس نے اپنی بات دہرائی تو آپ ﷺ نے فرمایا ” یہیں پڑھ لو ۔ “ اس نے اپنی بات سہ بار دہرائی تو آپ ﷺ نے فرمایا ” تب تیری مرضی ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ سے بھی نبی کریم ﷺ سے اس کے مثل مروی ہے ۔